ہر 5 سال بعد پچھلا لاڈلا زیر اور نیا لاڈلا آنکھوں کا تارا بن جاتا ہے، جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے 2024 کے انتخابات کو دھاندلی زدہ اور انجینئرڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ہر 5 سال بعد پچھلا لاڈلا زیر اور نیا لاڈلا آنکھوں کا تارا بن جاتا ہے۔

نوازشریف، آصف زرداری اور ایم کیو ایم جعلی مینڈیٹ پر اپنے ضمیر کو جھنجھوڑیں۔

کوئٹہ میں 4 جماعتی اتحاد نے ڈی سی آفس کے باہر دھرنا ختم کردیا

جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ عوام کیلئے بجلی اور گیس کے بل ادا کرنا مشکل ہو گئے ہیں۔

آئی ایم ایف سے معاہدے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں