اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میرے دل میں کسی کیلئے انتقام کی خواہش نہیں ہے، مریم نواز

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرے دل میں کسی کیلئے انتقام کی خواہش نہیں ہے، جن لوگوں نے ووٹ نہیں دیا انکی بھی وزیر اعلیٰ ہوں، سب کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد مریم نواز کا اپنے اسمبلی پہلے خطاب میں کہنا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف، پارٹی قیادت، کارکنوں اور ووٹ دینے والی جماعت کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اپوزیشن سے کہتی ہوں میرے دروازے انکے لیے بھی کھلے رہیں گے کیونکہ میں ان کی بھی وزیر اعلیٰ ہوں۔

معلق پارلیمنٹ کا ظہور، بے اطمینانی قادر خان یوسف زئی کے قلم سے

نومنتخب وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں نے ایسا وقت بھی دیکھا ہر چیز میرے خلاف تھی، انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھا ،لیکن ابھی میں بااختیار ہوں لیکن کسی سے بدلہ نہیں لوں گی، مجھے انتقام کا نشانہ بنانے والوں کی شکرگزار ہوں کہ جس سے مجھے حوصلہ ملا، سب کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہوں، میرا وزیراعلیٰ بنناپر پاکستانی خاتون کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے۔