اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین نے حلف اٹھالیا، ایوان میں شدید بدنظمی

صوبائی اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا جو تقریباً پونے ایک بجے شروع ہوا۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پہلے مرحومین اور شہدا کے لیے دعا کرائی گئی جس کے بعد مشتاق غنی نے 115 نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری کے بعد اسپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ شام 5 بجے تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں اور رات 12 بجے تک کاغذات واپس لیے جاسکتے ہیں، کل صبح 10 بجے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوگی۔

آرمی چیف کی اے ایس پی شہر بانو سے ملاقات

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی کارکن ثوبیہ شاہد ہاتھ میں گھڑی لے کر اسمبلی ہال پہنچیں جہاں وہ لوگوں کو ہاتھ میں پہنے جانے والی گھڑی دکھا رہی تھیں کہ اس دوران اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کارکنان نے ان پر خالی بوتل، جوتا، بال پین اور لوٹا پھینکا لیکن ثوبیہ جاوید مسلسل لوگوں کو گھڑی دکھاتی رہیں۔

پی ٹی آئی کارکنان نے شدید نعرے بازی بھی کی جب کہ اس موقع پر پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بھی اسمبلی میں موجود تھے۔

جے یو آئی (ف) کی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی مخالفت

انتظامیہ نے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک ہزار سے زائد پاسز ایشو کررکھے ہیں اور اسمبلی میں لوگوں کی گنجائش اس سے کم ہے جس کے باعث اجلاس سے قبل ہی اسمبلی میں شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔

اسمبلی کے اجلاس کو دیکھنے کے خواہشمند افراد دھکم پیل کرتے ہوئے اسمبلی ہال میں گھس گئے اور متعدد ایسے افراد بھی اسمبلی ہال میں داخل ہوئے جن کے پاس پاسز موجود نہیں تھے، اس دوران لوگوں کے درمیان شدید دھینگا مشتی بھی ہوئی اور جسے جہاں موقع ملا وہ وہاں جاکر بیٹھ گیا۔