اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

9 مئی کو ملک جلانے والے اب معیشت کو آگ لگانا چاہتے ہیں، حمزہ شہباز

اسلام آباد، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ملک جلانے والے اب معیشت کو آگ لگانا چاہتے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جمہوریت جیت چکی ہے، جمہوریت کی راہ میں روڑے اٹکانے والے ناکام ہوگئے ہیں، جنہوں نے 9 مئی کو آگ لگائی اب وہ معیشت کو آگ لگانے کی کوشش کررہے ہیں، انکی یہ کوشش بھی ناکام ہوگی، پہلے بھی قومی اسمبلی کا ممبر رہ چکا ہوں، ملک اور قوم کی خدمت کریں گے۔

ہم حکومت نہیں اپوزیشن میں بیٹھیں گے، جے یوآئی (ف)

ادھر نومنتخب لیگی رکن قومی اسمبلی عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ مخالفین نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، خط میں کاش لکھ دیتے کہ میں قیدی ہوں اور کرپشن کیسز میں اندر ہوں۔