اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہور سے شارجہ کا سفر صرف 48 ہزار روپے میں

نجی فضائی کمپنی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی۔

خبروں کے مطابق فلائی جناح کی طرف سے جاری ایک بیان میں لاہور سے شارجہ کا ون وے ٹکٹ 48 ہزار روپے میں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نجی فضائی کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 27 مارچ سے لاہور سے شارجہ کے لیے روزانہ پروازیں شروع ہونے جارہی ہیں۔

latest urdu news

فلائی جناح اس وقت پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کے درمیان پروازیں چلا رہی ہے اور اب شارجہ کے لیے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے جا رہی ہے۔

ایوی ایشن ڈویژن کی درخواست پر نگران حکومت نے گزشتہ سال اکتوبر میں فلائی جناح کو بین الاقوامی آپریشنز کی اجازت دی تھی۔