اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,634FansLike
9,993FollowersFollow
565,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نواز شریف کی ہی قیادت رہے گی اور فیصلے بھی ان کے ہوں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد، مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کی ہی قیادت رہے گی اور فیصلے بھی ان کے ہوں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہنسی آتی ہے کہ وہ لوگ مطالبہ کر رہے ہیں جنہوں نے 5،5 جماعتیں تبدیل کی ہیں۔

عمر ایوب کل تک نواز اور شہباز کے نعرے لگاتے تھے آج وہ تحریک انصاف کے لیڈر ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے وفادار لیڈر سائڈ لائن ہیں۔

latest urdu news

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ہی قیادت رہے گی اور فیصلے بھی نواز شریف ہی کریں گے، اس چیز کا بھی امکان ہے کہ نواز شریف کو پارٹی صدارت دی جائے۔