اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مقروض باپ نے 3 بچوں سمیت خود کوآگ لگالی

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں مقروض باپ نے 3 بچوں سمیت خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

واقعے میں عارف نامی شخص اسکی 4 اور 5 سالہ بیٹیاں اور 3 سالہ بیٹا جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

باپ دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ 3 بچے زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔

latest urdu news

واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں، عارف کی ساس نے بتایا کہ عارف لوگوں کا مقروض تھا، تینوں بچے اسکی پہلی بیوی سے ہیں جوکہ انتقال کر گئی تھی۔

عارف اور بچے دوسری بیوی کیساتھ رہ رہے تھے، عارف کے سوتیلے بیٹے امان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسکا باپ ذہنی طور پر پریشان تھا۔