اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مریم نواز کی ایما پر مجھے قتل کروانے کیلئے 1 لاکھ ڈالر اجرتی قاتلوں کو دیے جاچکے ہیں، شیر افضل مروت

اسلام آباد، تحریک انصاف کے رہنما نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنا دیا گیا ہے، میرے قتل کیلئے دبئی سے 1 لاکھ ڈالر قاتلوں کو دیے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک سیاسی شخصیت نے بھارتی شہری جندال کے ذریعے میرے قتل کا منصوبہ بنایا ہے، اور اسکے لیے جنوبی افریقہ اور پھر دبئی میں اجرتی قاتلوں کو 1 لاکھ ڈالر بھی ادا کر دیے گئے ہیں، اب مجھے کہیں بھی قتل کیا جاسکتا ہے۔

latest urdu news

شیر افضل مروت نے سنگین الزام عائد کیا ہے کہ یہ سب مریم نواز کی ایما پر کیا جا رہا ہے، یہ بیان میں پوری ذمہ داری کیساتھ دے رہا ہوں، کسی بھی لمحے یا کسی بھی جگہ مجھ پر حملہ ہو سکتا ہے۔