اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لارڈز سے لارڈز کا سفر!! سب کومحمد عامر کی پہلی گیند کا انتظار

لندن(سپورٹس ڈیسک) ایشیااور پھر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنی آوٹ سٹینڈنگ پرفارمنس سے شائقین کے دلوں میں گھر کرنیوالے فاسٹ بولر کا اصل امتحان آج سے شروع ہو رہا ہے۔ محمد عامر کا سفر جہاں سے ختم ہوا تھا وہیں سے آج ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک ہو رہا ہے۔ انتظار ہے تو فاسٹ بولرکی میچ میں پہلی گیند کا جو نو بھی ہو سکتی ہے وائیڈ بھی اور پہلی ہی بال پر وکٹ بھی اُڑ سکتی ہے۔ ماہرین کرکٹ سمیت کرکٹ کے دیوانے مداحوں نے عامر سے اچھی خاصی امیدیں باندھ لیں۔ اب انتظار ہے تولارڈز گراونڈ میں عامر کی پہلی گیند کا،چھ سال قبل 2010 میں عامر کی پہلی بال وائیڈ بال تھی۔ آج بھی مقابلہ اسی میزبان حریف سے ہے اور آج عامر کی پہلی بال پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوں گی۔فاسٹ باولر کی پہلی بال کیسی ہوگی؟؟؟ مضبوط اعصاب کے مالک محمد عامر برطانوی میڈیا کے منفی رویے کو تو برداشت کر ہی رہے ہیں۔ وہ اسٹیڈیم کے تماشائیوں کے ہر قسم کے رویے کے لیے بھی ذہنی طور پر تیار نظر آتے ہیں۔