اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,368FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پولیس تحویل میں موجود چرس چوہے غذا سمجھ کر کھا گئے

امریکہ میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں پولیس تحویل میں موجود چرس چوہے غذا سمجھ کر کھا گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیو اورلینز میں پیش آیا جہاں پولیس کے پرانے نیو اورلینز ہیڈ کواٹر کی عمارت میں چوہوں، لال بیگوں اور دیمک کا راج ہے۔

latest urdu news

یہ عمارت 1968 میں بنی تھی، پرانی ہونے کے باعث اور جراثیم کش اسپرے نہ کرنے کی وجہ سے یہاں پر چوہے بہت زیادہ پائے جاتے ہیں، اسی وجہ سے یہاں پولیس کیجانب سے رکھی گئی چرس چوہے کھا گئے۔

محکمہ پولیس عارضی طور پر کسی دوسرے مقام پر منتقل ہونے کیلئے منظوری حاصل کررہا ہے جبکہ نئے ہیڈ کواٹر کیلئے منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔