اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,522FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ٹیم کے لیے وکٹ کیپنگ چھوڑنے کو بھی تیار ہوں: رضوان

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ون ڈاؤن پر نہ کھیلنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا آخری میچ 27 اپریل کو لاہور میں ہو گا۔

چند روز سے سوشل میڈیا اور میڈیا پر محمد رضوان سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں کہ رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

latest urdu news

اب اس حوالے سے محمد رضوان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ون ڈاؤن جانے سے منع نہیں کیا تھا۔

وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ وہ قومی ٹیم کے مفاد کے لیے ہر رول ادا کرنے اور وکٹ کیپنگ چھوڑنے کو بھی تیار ہیں۔