اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

باغبانپورہ پولیس کی کاروائی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے3 ارکان گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

انہی احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی کوتوالی حافظ محمد امتیاز کی زیر نگرانی ایس ایچ او باغبانپورہ سب انسپکٹر زبیر سیال نے اپنی پولیس ٹیموں کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذیشان عرف شانی ڈکیت گینگ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 6 عدد موٹرسائیکلیں، 1 عدد ویگن ٹیوٹا، 3 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور 2 عدد پسٹل تین بور برآمد کر لیے۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں ذیشان (سرغنہ گینگ)، اسرار اور نبیل شامل ہیں۔

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ عرصہ دراز سے گوجرانوالہ شہر خصوصاََ علاقہ تھانہ باغبانپورہ میں راہگیروں کو اسلحہ کے زور پر روک کر موٹرسائیکل اور نقدی وغیرہ چھین لیتے اور واردات کرنے کے بعد شہر سے فرار ہو جاتے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔

latest urdu news

سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرنے پر لوگوں نے مقامی پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر سی پی او کا کہنا تھا کہ مجرمان کو اپنی روش بدلنا ہو گی، راہ راست پر لانے کے لئے ہر قانونی راستہ اپنائیں گے۔ سی پی او نے ایس ایچ او باغبانپورہ سب انسپکٹر زبیر سیال اور انکی پولیس ٹیموں کے جوانوں کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔