اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آر پی او کی گوجرانوالہ ریجنل بینک سیکیورٹی آفیسرز سے میٹنگ

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ایس ایس پی سپیشل برانچ مشتاق احمد کے ہمراہ گوجرانوالہ کے ریجنل بینک سیکیورٹی آفیسرز کے ساتھ میٹنگ کی۔

میٹنگ میں آر پی او نے بینکرز سے سکیورٹی معاملات پر گفتگو کی اور کہا کہ باہمی تعاون سے ہی بینکوں کے گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سدباب کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں بینکوں اور اے ٹی ایم پر وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے سیکیورٹی گارڈ کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

بینکوں سے ہیوی اماؤنٹ لے جانے والے کسٹمرز کے ساتھ پولیس کو بروقت اطلاع دے کر رقم کی ترسیل کو محفوظ بنایا جائے۔

بینک احاطہ اور گردونواح میں اچھی کوالٹی کے سی سی ٹی وی کیمرہ جات کو ہمہ وقت فعال رکھا جائے۔

بینک میں سی سی ٹی وی کیمرے ایسی جگہوں پر لگوائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ کوریج کی جا سکے اور اپنے اردگرد نظر رکھیں۔

urdu news today

بینکوں کے باہر ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث سابق ریکارڈ یافتہ ملزمان کی نگرانی اور شامل تفتیش بھی کیا جائے گا۔

آر پی او نے بینکوں کی فول پروف سکیورٹی کو حتمی شکل دینے کے لیے ریجنل بینک سیکیورٹی افسران سے اہم تجاویز بھی لیں تاکہ گوجرانوالہ میں جرائم کو کنٹرول کیا جاسکے۔

مزید براں آر پی او نے کہا کہ تمام بینک سیکیورٹی گارڈوں اور ریجنل سیکیورٹی بینک آفیسر کو پولیس لائن گوجرانوالہ میں فائرنگ پریکٹس کروائی جائے۔

آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے بینک منیجرز کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کی یقین دہانی کروائی۔