اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب

لاہور، حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہوگئے۔

حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی پاکستان کے چھٹے امیر منتخب ہوئے ہیں، وہ 2029 تک جماعت اسلامی پاکستان کے امیر رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے امیر کے انتخاب کیلئے جماعت اسلامی کے 45 ہزار سے زائد ارکان نے ووٹ ڈالا، حافظ نعیم الرحمان 80 فیصد سے زائد ووٹ لیکر امیر منتخب ہوئے۔

واضح رہے کہ امیر کیلئے 3 نام تجویز کیے گئے تھے جن میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان تھے۔

urdu news today

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق حافظ نعیم الرحمان چھٹے امیر ہیں، ان سے قبل مولانا مودودی، میاں طفیل، قاضی حسین احمد، منور حسن اور سراج الحق جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہوچکے ہیں۔