اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,884FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عدنان صدیقی بیان پر شرمندہ، معافی مانگ لی

اداکار عدنان صدیقی نے خواتین کیلئے مکھیوں کی مثال دینے پر معافی مانگتے ہوئے وضاحت پیش کردی۔

عدنان صدیقی نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے حالیہ تبصرے سے متعلق مداحوں سے معافی مانگی۔

عدنان صدیقی کی اسٹوری میں درج تھا کہ میں اپنے حالیہ بیان پر توجہ دینا چاہوں گا جو کہ مزاحیہ انداز میں دیا گیا تھا۔

ادکار کا کہنا تھا کہ کسی کی دل آزاری کرنا نہیں چاہتا تھا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میرے الفاظ کا غلط مطلب لیا گیا، میرے بیان سے غیر ارادی طور پر کسی کی دل آزاری ہوئی تو اس کیلئے معذرت خواہ ہوں۔

اداکار نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ میں آئندہ کیلئے یقین دلاتا ہوں کہ اپنی گفتگو واضح اور صاف الفاظ میں پیش کروں گا۔

urdu news today