اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,884FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ورلڈ کپ میں افغانستان سے شکست پر ساری رات سو نہیں سکا، بابراعظم

لاہور، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران افغانستان سے شکست کا بہت افسوس تھا اس روز ساری رات سو نہیں سکا تھا۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بابراعظم نے کہا کہ بھارت اور خصوصاََ حیدر آباد میں جو استقبال ملا وہ حیران کن اور یادگار رہا تاہم ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ ہارنے پر دکھ ہوا تھا، اس رات سو نہیں سکا تھا۔

بابراعظم نے آئندہ ورلڈ کپ سے متعلق عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا انشاءاللہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتیں گے، پاکستان کے بعد دوسری پسندیدہ ٹیم نیوزی لینڈ ہے، کین ولیم سن کی کور ڈرائیو پسند ہے جب کہ پیٹ کمنز سب سے مشکل بولر ہے، اپنی شادی سے متعلق سوال پر بابراعظم نے کہا کہ بھارت میں شیروانی دیکھنے کی خبر درست نہیں اور نہ ہی ابھی فی الحال شادی کا کوئی پلان ہے۔

urdu news today