اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,940FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

طیب حفیظ چیمہ کا سول ہسپتال میں قائم ڈئیلائسز سنٹر کا وزٹ

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ میں فلاح بہبود انسانیت تنظیم کے تعاون سے جدید سہولیات پر مشتمل نئے تعمیر ہونے والے ڈئیلائسز سنٹر کا وزٹ۔

دوران وزٹ آر پی او طیب حفیظ چیمہ وارڈ میں موجود زیر علاج ڈئیلائسز مریضوں سے ملے انکی عیادت کی اور ان میں تنظیم کے تعاون سے طائف اور عیدی بھی تقسیم کی۔

ڈائیلاسز سنٹر کے چیئرمین سید امیر حیدر شاہ نے سنٹر کی عمارت کے مختلف شعبہ جات، ورکنگ اور ڈائیلاسز کے علاج کی ضرورت والے مریضوں کی زندگیوں پر سنٹر کے نمایاں اثرات کے بارے آر پی او کو بریفینگ دی۔

اس موقع پر فلاح بہبود انسانیت تنظیم کے عہدران عمر سلیم، سردار طارق رضا گجر، رانا ناصر محمود، ضیاء اللہ عرفانی و دیگران بھی موجود تھے مزید برآں آر پی او نے کہا کہ فلاح بہبود انسانیت تنظیم کے تعاون سے نئے تعمیر ہونے والے اس جدید ڈئیلائسز سنٹر کا قیام فلاح انسانیت اور انسان دوست کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

urdu news today

اس موقع پر تنظیم کے عہداداران نے آر پی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آر پی او کا ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ ہمدردی، یکجہتی اور کمیونٹی سروس کے جذبے کو اوجاگر کرتا ہے۔

دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے سماجی ضروریات بالخصوص صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں اجتماعی کارروائی اور باہمی اشتراک کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔