اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,884FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد جاں بحق

پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنےکے واقعات میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

رحیم یارخان کی بستی کلواڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوئے جبکہ ٹھل حسن میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ رحیم یار خان کی بستی کھوکھراں فیروزہ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوئے جبکہ ماڑی اللّٰہ بچایا میں ایک چرواہا اور خان بیلہ میں ایک کسان آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوا۔

بہاولپور کے علاقے خیرپور ڈاھا کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جاں بحق ہوئی جبکہ علاقہ چک 113 میں 8 سال کا بچہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوا۔

لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوئی۔

بلوچستان میں بھی شدید بارشوں کے دوران سوراب میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 نوجوان جاں بحق ہوئے۔