اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,302FansLike
9,999FollowersFollow
568,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایئرپورٹ پربچی سے بدسلوکی،اے ایس ایف نے ویڈیو پرانی قرار دیدی

کراچی ایئرپورٹ پر معصوم بچی سے اے ایس اف اہلکار کے ناروا رویے پر مبنی ویڈیو اے ایس ایف حکام نے پرانی قرار دیدی۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایئر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کی بچی کو گرانے ویڈیو پرانی ہے، کچھ عناصر جان بوجھ کر پرانے واقعے کو نئے سرے سے اجاگر کر رہے ہیں، ذمہ دار اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ تادیبی کارروائی عمل میں لائی جاچکی،اے ایس ایف اہلکار کو قانون کےمطابق کڑی سزا دی جا چُکی ہے۔

اے ایس ایف حکام کا مزید بتانا ہے کہ اے ایس ایف پاکِستان آرمی ایکٹ کے تابع ایک منظم فورس ہے، فورس کے اہلکار اپنے فرائض منصبی ثابت قدمی اور خوش

اخلاقی سے سر انجام دیتے ہیں،ادارے کی جانب سے کوتاہی کا تدارک بروقت کیا جاتا ہے،مذکورہ اہلکار کا یہ فعل انفرادی عمل تھا،فورس کسی بھی اہلکارکے نامناسب رویے کے خلاف عدم برادشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

پرانی ویڈیو کو پھیلانا فورسز اور افواج پاکِستان کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔