اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,884FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فیض حمید کا فیض آباد دھرنا کمیشن کو دیا جانے والا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا فیض آباد دھرنا کمیشن کو دیا جانے والا بیان سامنے آگیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے کمیشن کو دیے گئے بیان میں کہا کہ 2017 میں حکومت نے وزیر اعظم کی سربراہی میں دھرنا ختم کرنے کی ذمہ داری دی تھی اور معاہدے پر دستخط اسی لیے کیے کیونکہ ٹی ایل پی معاہدے پر آرمی چیف کے دستخط چاہتی تھی۔

فیض حمید نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کی اجازت آئی ایس آئی چیف اور آرمی چیف نے دی تھی، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دھرنا منظم نہیں بلکہ ختم کروایا تھا جب کہ ٹی ایل پی کے مالی معاملات کی تحقیق نہیں کی کیونکہ وہ ہمارے مینڈیٹ میں نہیں آتا۔

واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کو کلین چٹ دی ہے۔

urdu news today