اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,852FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد 43 سال مقرر

بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد 43 سال کر دی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمت کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر 43 سال کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے اہم تعیناتیوں کیلئے تحریک انصاف دور کی پالیسی میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعیناتیوں کے لیے 65 سال تک عمر کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم نے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی اجازت دے دی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ترامیم سے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہوگی اور ترمیم کے ذریعے تعیناتیوں کے لیے عمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی۔

urdu news today

ترمیم کے تحت 65 سال کی عمر کے بعد نئی تعیناتی ہوسکے گی، موجودہ تعیناتی میں 65 سال کی عمر کے بعد توسیع کی ترمیم بھی سمری کا حصہ ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ترامیم تجویز کیں، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔