آپریشن رجیم چینج میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان

اسلام آباد، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے کہا کہ عمران خان نے بیان دیا ہے کہ آپریشن رجیم چینج میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، یہ بات پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران پوچھی۔

صاحبزادہ حامد خان نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ مشاورت ہوئی شبلی فراز سینٹ میں لیڈر آف اپوزیشن ہوں گے، انکے کاغذات آج جمع کروا دیے جائیں گے۔

سعودی عرب کیطرف سے آنے والے بیان سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، آپریشن رجیم چینج میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے نوجوان جاں بحق

6 جماعتی اجلاس 29 اپریل کو ہوگا جس میں جلسوں اور جلوسوں کا آغاز پنجاب سے کریں گے، پی ٹی آئی کے رہنما حسن رؤف نے کہا کہ ہماری جیت ہوچکی ہے اور دشمن ہار چکے ہیں، یہ آخری مرحلہ ہے، عنقریب عمران خان جیل سے باہر ہوں گے۔