دہشتگردوں کی گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق

ڈی آئی جی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم کے چار اہلکار جاں بحق ہوگئے، فائرنگ سے 1 بچی جاں بحق اور 1 راہ گیر زخمی ہوگیا۔

واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن سگو میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے سڑک پر موجود کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

ایس ایچ او درابن نے بتایا کہ کسٹم کا عملہ معمول کے مطابق سڑک پر موجود تھا اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا، حملے میں 4 کسٹم اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں ساتھ ہی سڑک پر موجود 1 بچی اور راہگیر جاں بحق ہوگیا۔

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ

ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔