اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

2017 دھرنے کے دوران فیض حمید نے مجھ سے استعفے کا مطالبہ کیا، زاہد حامد کا کمیشن کو بیان

اسلام آباد، سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید اور دو افسران نے فیض آباد دھرنے کے دوران ان سے ملاقات کی اور استعفے کا کہا۔

زاہد حامد نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو بتایا کہ 26 نومبر 2017 کی شام آئی ایس آئی کے جونیئر افسران لاہور میں میرے گھر مجھ سے استعفیٰ لینے آئے۔

زاہد حامد نے بتایا کہ فیض حمید نے تجویز دی کہ مختصر وقت کیلئے استعفے پر غور کر سکتے ہیں؟ فیض حمید سمجھتے تھے کہ کچھ عرصہ چھٹی پر بھی چلا جاؤں تو ٹی ایل پی مطمئن ہوجائے گی۔

فیض آباد دھرنے میں فیض حمید نہیں کوئی اور ملوث تھا، شیخ رشید

سابق وزیر زاہد حامد کیمطابق انہوں نے فیض حمید کو کہا کہ وزیراعظم کو پیشکش کر چکا ہوں مگر وہ ماننے کو تیار نہیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ حکومت توڑ دیں وزیر کو استعفیٰ نہیں دینے دیں گے۔