اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کینیا کے آرمی چیف سمیت 9 افسران ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

کینیا کے آرمی چیف جنرل فرانسس اوگولا دیگر 9 اعلیٰ فوجی افسران سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے میں ملک کے ڈیفنس چیف فرانسس اوگولا سمیت دیگر افسران کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

صدر ولیم روٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک انتہائی قابل فورسٹار جنرل کو کھودیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب جنرل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک اسکول کا دورہ کرنے گئے تھے۔

اسرائیل کو خطے میں غلط مس ایڈوینچر سے روکا جائے، دفتر خارجہ

ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 فوجی معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن جنرل فرانسس اوگولا ابدی نیند سو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملٹری ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے کینیا کی فضائیہ نے معاملے کی انکوائری کیلئے کمیشن تشکیل دیدیا ہے۔