اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مصباح الحق سنچری بنانے والے معمر ترین کپتان، جشن کا انوکھا انداز

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لارڈز ٹیسٹ میں ابتدائی نقصانات کے بعد مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کو سنبھالا دیتے ہوئے شاندار سنچری جڑ دی، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری بنانے والے معمر ترین کپتان بن گئے، سینکڑا کا جشن مناتے ہوئے انہوں نے انوکھا انداز اختیار کیا، اسد شفیق نے بھی نصف سنچری بناکر خوب ساتھ نبھایا، پہلے دن کھیل کے اختتام پر گرین شرٹس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گرین شرٹس کا آغاز اچھا نہ رہا، دونوں اوپنرز 51 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔کپتان مصباح الحق نے ٹیم کو سنبھالا دیتے ہوئے شاندار سنچری داغ دی، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری بنانے والے معمر ترین کپتان بن گئے، ان کی عمر اس وقت 42 سال ہے۔مزید دیکھیں ؛ لندن میں بھی عامر کے حمایتیمصباح الحق نے سنچری کی تکمیل پر انوکھے انداز میں جشن منایا، پویلین کی طرف رخ کرکے داد دینے والے کھلاڑیوں کو سلوٹ کیا اور ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ویں سنچری پر 10 پش اپس بھی لگائے، جس پر شائقین کی جانب سے بھی بھرپور رد عمل سامنے آیا، کمنٹیٹرز نے بھی ان کے اس انداز کو سراہا۔پاکستانی اوپنرز شان مسعود 7 اور محمد حفیظ 40 بنا کر پویلین لوٹے، پروفیسر کی اننگز میں 8 چوکے بھی شامل تھے، اظہر علی امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ہوگئے، انہیں 7 رنز پر باہر جاتی ہوئی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا، تجربہ کار بیٹسمین یونس خان بھی 33 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے، وہ اسٹورٹ براڈ کی گیند پر معین علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔مصباح الحق اور اسد شفیق کے درمیان چھٹی وکٹ کیلئے 152 رنز کی قابل قدر شراکت قائم ہوئی، مڈل آرڈر نوجوان بیٹسمین کھیل کے 85 ویں اوور میں 73 رنز بنا کر ووکس کی گیند پر کیپر کو کیچ تھما بیٹھے، انہوں نے 120 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 12 چوکے لگائے۔کھیل کے اختتام پر گرین شرٹس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنالئے، قومی ٹیم کے قائد مصباح الحق 110 رنز بنا کر انگلش بولرز کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں، وہ 179 گیندوں پر 18 چوکے جڑ چکے ہیں، آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی راحت علی تھے وہ کوئی رن نہ بناسکے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس کے 4 شکار، جیک بال اور اسٹورٹ براڈ نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا