اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

878,576FansLike
10,000FollowersFollow
568,600FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے شاہد خاقان عباسی کی سابق گورنر سندھ سے ملاقات

نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے سرگرم شاہد خاقان عباسی نے سابق گورنر سندھ  ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پہلے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی ڈاکٹر عشرت العباد سے علیحدہ سے ملاقات کی، اس دوران تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی ماحول پر بات کی گئی۔

دوران ملاقات دونون رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ باکردار اور باعمل سیاستدان ملک کو پسماندگی کی دلدل سے نکال سکتے ہیں، بتایا جارہا تھا کہ مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کا مقصد سیاسی منظر نامے کا جائزہ تھا۔

نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان بری

مفتاح اسماعیل کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے عشرت العباد سے ملاقات سیاسی جماعت سے متعلق امور پر نہیں تھی۔