اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گجرات کی خوبصورتی میں اضافہ، 2 مقامات پر مونومنٹ نصب

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے میونسپل کارپوریشن گجرات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی کے تاریخی اسٹیج و مسجمہ اور تمبل چوک میں نصب کیے گئے مونومنٹ کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ (ق) سٹی گجرات علی ابرار جوڑا، حافظ عقیل عباس، سی او میونسپل کارپوریشن گجرات ملک ابرار، چوہدری طاہر مانڈہ، چوہدری مظہر وڑائچ نت، عمر سہیل بھٹہ، تیمور بٹ اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کے اعزاز کی بات ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے 28 جولائی 1944 کو اس مقام پر خطاب کیا۔

اس تاریخی اسٹیج کو از سرنو تعمیر کیا گیا ہے، اور بانی پاکستان محمد علی جناح کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے، شہر کی خوبصورتی میں پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گجرات شہر کی خوبصورتی کے لیے صاف گجرات کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی کے فورم سے شہر کی خوبصورتی کے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن گجرات شہر کی صفائی اور بہتری کے لیے بہترین انداز میں کام کررہی ہے، گھوسٹ ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔

latest urdu news

میونسپل کارپوریشن گجرات کے اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی ہے، خسارے کو ختم کردیا گیا ہے، شہر بھر میں بہترین انداز میں میونسپل سروسز فراہم کی جارہی ہیں، شہریوں کی شکایات کو فوری حل کیا جارہا ہے۔

تقریب کے اختتام میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے حافظ عقیل عباس، علی ابرار جوڑا، چوہدری طاہر مانڈہ، عمر سہیل بھٹہ سمیت میونسپل کارپوریشن گجرات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمین کو شیلڈ سے نوازا۔