اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,241FansLike
10,002FollowersFollow
569,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

قندیل کا قتل غیرت کے نام پر نہیں ہوا، اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے: مبشر لقمان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور اینکر مبشر لقمان نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ کا قتل غیرت کے نام پر نہیں ہوا۔ اس میں کوئی اور بھی بات ہے جو تفتیش کے بعد معلوم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے قتل کے بعد ایک بلیم گیم شروع ہوجاتی ہے۔ابھی اس کیس کی کئی باتوں سے پردہ اٹھے گاجو اتنا آسان کام نہیں۔ اگر ان کے گھر میں کوئی لڑائی تھی تو ہمسایوں کو پتہ لگتا ۔اگر وہ اپنے گھر میں رہ رہی تھی تو اس کے گھر والوں سے تعلقات اچھے ہی تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دم اس کے گھر والوں سے تعلقات خراب ہونے کی باتیں سامنے آنے لگی ہیں جو قابل تعجب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر کسی کو قتل کرنا اچھی بات نہیں۔ اگر عورتوں نے عزت کے نام ایسے کام شروع کر دیئے تو نام نہاد مرد کہاں جائیں گے۔ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ میں نے اس کو کہا تھا کہ اپنے کام پر دھیان دو غلط کاموں پر نہ جاولیکن اگر کسی نے کوئی کام کرنا ہو تو وہ کیسے رک سکتا ہے۔