اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,536FansLike
10,002FollowersFollow
569,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لارڈز ٹیسٹ : پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 283کا ٹارگٹ، میزبان ٹیم کے 2 کھلاڑی آؤٹ

لندن (ویب ڈیسک) لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم 215رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ۔اس طرح اس نے انگلینڈ کو جیت کیلئے اس گراونڈ کا دوسرا بڑا ٹارگٹ 283رنز کا ٹارگڑ دیدیا ہے۔ انگلش ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں آغاز میں ہی اس وقت بڑا جھٹکا لگ گیا جب اس کے کپتان اور ان فارم بیٹسمین الیسٹر کک آٹھ رنز بنا کر راحت علی کا شکار بن گئےجس کے چند اوور بعد الیکس ہیلز بھی آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 16 رنز بنائے اور راحت علی کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں میں کیچ دے بیٹھے۔اس طرح 32 رزنز پر انگلینڈ کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔اس وقت جوئی روٹ 8 اور جمیمز ونس 4 سکور پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔اس سے پہلے پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 215رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ۔ اس نے اپنے کل کے سکور میں صرف ایک رن کا اضافہ کیا۔لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے اسد شفیق نے 49، سرفراز احمد نے45 ، یونس خان 25 اور شان مسعود نے 24زنز بنائے جبکہ انگلینڈ کی طر ف سے ووکس نے 5 ، براڈ نے 3 اور معین علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور محمد حفیظ بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہو گئے۔اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک214 رنز بنائے تھے جبکہ اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ تھے جس کے بعد آج ٹیم نے کھیل کا آغاز کیا تو باقی دونوں کھلاڑی صرف ایک رن کا ہی اضافہ کر سکے۔گزشتہ روز کھیل کے آخری لمحات میں وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی وکٹ انگلینڈ کو کھیل میں واپس لے آئی۔ وہ شاندار بلے بازی کرنے کے بعد 45رنز بنا کر سٹوکس کا چوتھا شکار بنے۔ کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے 8وکٹوں پر214 رنز بنا لئے تھے جبکہ اس کی2 وکٹیں باقی تھیں۔ اسد شفیق نے 49،یونس خان نے25،اظہر علی نے23اور شان مسعود نے 24رنز بنائے۔ووکس نے ایک بار پھر شاندار باولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑی آوٹ کئے۔پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف مجموعی طور پر 281 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ اس سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 272رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی اس طرح پاکستان کو 67رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔یاسر شاہ نے چھ کھلاڑی آوٹ کئےتھے۔