اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مووآن کےچیئرمین کے گرفتاری کے خوف سے بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف

فیصل آباد ، اسلام آباد (ییوز ڈیسک)ملک میں انتشار پھیلانے کے بعد مووآن پاکستان کے چیئرمین کے گرفتاری کے خوف سے بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مووآن پاکستان کا چیئرمین محمد کامران ملک بھر میں آرمی چیف کو مارشل لاءکی دعوت دینے کے بعدآئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے ڈر سے ملک سے دبئی فرار ہو گیا جبکہ مووآن پاکستان کا مبینہ آرگنائزر علی ہاشمی زیر زمین چلا گیا۔ مووآن پاکستان کے دفاتر کو بھی تالے لگ گئے۔ اسلام آباد سیکرٹریٹ تھانے میں مووآن پاکستان کے چیئرمین اور مبینہ آرگنائزر کے خلاف سرکار کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 34/120 بی 124 اے اور 505 ٹو کے تحت مقدمہ درج ہو چکا ہے۔ سیاسی جماعت مووآن کے چیئرمین محمد کامران کی طرف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر والے پوسٹر جن پر ”جانے کی باتیں جانے دو “ لکھا گیا تھا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فوجی قیادت کو اقتدار پر قبضے کیلئے اکسانے کے مقدمے میں نامزد تین ملزمان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ملزمان محمد کامران ، علی رضا اور آصف اقبال کی راہداری ضمانتوں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 20,20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کے ساتھ درخواستیں نمٹا دیں۔