اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گوجرانوالہ میں ہائیکورٹ بینچ کا قیام انتہائی ضروری ہے،عام لوگ پارٹی

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)گوجرانوالہ میں ہائیکورٹ بینچ کا قیام انتہائی ضروری ہے بینچ کے قیام سے ڈویژن بھر کے سائلان کو درپیش عدالتی مسائل کے حل اور انصاف کے حصول میں آسانی پیدا ہو گی۔ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین عام لوگ پارٹی پاکستان نسیم صادق نے گذشتہ روز بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے وکلاء برادری کو یقین دلایا کہ وہ اور ان کی پارٹی گوجرانوالہ میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے ان کے ساتھ ہیں اور اس سلسلہ میں تمام جدوجہد کا بھرپور ساتھ دینگے۔ نسیم صادق نے کہا کہ سستا‘بروقت انصاف‘ہر شہری کا بنیادی حق ہے ہائیکورٹ بینچ کے قیام سے گوجرانوالہ ڈویژن کے عوام کو مسائل سے نجات اور فوری انصاف حاصل ہو گا۔ وکلاء برادری کا بینچ کے قیام کا مطالبہ بالکل جائز اور درست ہے۔ اس لئے عام لوگ پارٹی اس تحریک میں وکلاء کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی اور اس سلسلہ میں بھرپور کردار ادا کرتی رہیگی اور انشاء اللہ یہ تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔اس موقعہ وقار حسین بٹ صدر بار ایسوسی ایشن‘سید عمران حیدر نقوی سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن ادریس ناز و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ بینچ کا قیام گوجرانوالہ ڈویژن کے 2 کروڑ عوام کا بنیادی حق اور وکلاء یہ حق لیکر رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ بینچ کے قیام سے عوام کو اپنے قانونی‘سرکاری‘غیر سرکاری مسائل سے نجات اور انصاف کے حصول میں آسانی میسر ہو گی۔لہٰذا ہائیکورٹ بینچ کے قیام کے سلسلہ میں گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن کی جدوجہد میں بھرپور تعاون کریگی۔