اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہور کی بھینسوں نے تمیز سیکھ لی : سڑک عبور کرنے کیلئے پلوں کا استعمال کرنے لگیں

لاہور (ویب ڈیسک) شہریوں نے تو آج تک سڑک پار کرنے کیلئے پلوں کا استعمال کیا ہو یا نہیں مگر لاہور کی بھینسوں نے ان پلوں کو استعمال کرنے کی تمیز سیکھ لی ہے ۔ لاہور رنگ روڈ کو عبور کرنے کیلئے بھینسیں روزانہ ان پلوں کو ہی استعمال کر تی ہیں ۔ اس کے علاوہ بھیڑ بکریاں بھی سڑک پار کرنے کیلئے ان پلوں کو استعمال کرتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے لگے جنگلوں نے بھینسوں کا سڑک عبور کرنا ناممکن بنا دیا ہے جس کے بعد گوالوں نے اپنی بھینسوں کو شہریوں کے استعمال کیلئے لگائے گئے اوور ہیڈ پل کا استعمال سکھا دیا ہے ۔ بھینسیں سڑک عبور کرنے کیلئے ان پلوں کا ہی استعمال کرتی ہیں اور اس نظارے کو دیکھ کر لوگ حیران ہو جاتے ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ بھینسیں سڑک عبور کرنے کیلئے باآسانی پل پر چڑھتی ہیں اور دوسری جانب اتر جاتی ہیں اور یہ نظارہ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے ان بھینسوں کو کسی نے خصوصی طور پر ٹرین کیا ہو۔