اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈی ایچ کیو ہسپتا ل ننکانہ کے ایم ایس نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ڈی ایچ کیو ہسپتا ل ننکانہ کے ایم ایس نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ، مریضوںکو بہتر سے بہترطبی سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈاکٹر سیف اللہ ہرل گزشتہ چند ہفتے قبل میاں شہبازشریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ کا اچانک دورہ کیا تھا اور ناقص کار کردگی کی بنا پر ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم رندھاوا اور ایم ایس ڈاکٹر غلام یٰسین بلوچ کو موقع پر معطل کردیا تھا سانگلہ ہل کے ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ ہرل کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ کا ایم ایس لگایا گیا ہے جنہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے انہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں کو بہترسے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ہم نے ایمرجنسی ، سی سی یو ، میل ، فی میل وارڈ ز، لیبر روم اور او پی ڈی میں مریضوں کو بلکل مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں اگر اس کے باوجود بھی کسی مریض کو کوئی شکایت ہوتو میں اپنے آفس میں 24گھنٹے موجود ہوں میرے آفس میں کر مجھے بتائیں یا میرے موبائل فون نمبر 0300-6606582 پررابطہ کریں انشاء اللہ فوری شکایت دورکی جائیگی ۔