اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

21جولائی کو آزاد کشمیر کی عوام پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ کرے گی۔ عوام میدان عمل میں نکل کر پی ٹی آئی کو سرخرو کریگی۔حافظ محمد حامد رضا

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 21جولائی کو آزاد کشمیر کی عوام پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ کرے گی۔ عوام میدان عمل میں نکل کر پی ٹی آئی کو سرخرو کریگی۔ ہم عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر میں تبدیلی لائیں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی آزاد وجموں کشمیر و سابق وزیر صاجنرادہ حافظ محمد حامد رضا نے ضلعی میڈیا کوآرڈنیٹر میاں اعجاز جاوید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ محمد حامد رضا نے کہا کہ آپ اپنے قیمتی ووٹ سے تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کرواکر عمران خان کے ہاتھ مضبو ط کریں۔ 21جولائی کا کشمیر الیکشن دراصل پاکستان کے مستقبل کا الیکشن ہے۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستانی عوام میں نئے پاکستان کا خواب پورا ہوتا ہوا نظر آرہاہے۔ تحریک انصاف ملک میں جمہوریت کے فروغ پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں مسائل کے خاتمہ میں واحد معاون جماعت ہے۔ تحریک انصاف کو اقتدار کے ایوانوں سے دور کرنے والے جمہوری روایات کو قائم کریں تاکہ ملکی مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔ وطن عزیز کے طاقتور کرپٹ اور مفاد پرست سیاستدانوں کی وجہ سے قانون کے ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچ نہیں پارہے۔۔ تحریک انصاف کی مقبولیت میں رو زبروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ۔ مخالفین اس کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔