اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,810FansLike
10,002FollowersFollow
569,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

قومی انڈر 21ہاکی ٹیم 4 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے جرمنی روانہ

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم جرمنی میں چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئی۔ ایونٹ میں قومی جونیئر ہاکی ٹیم یورپ کی ٹاپ تھری ٹیمز سے ٹکرائے گی جبکہ ٹورنامنٹ 21 سے 24 جولائی تک کھیلا جائیگا۔پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم جرمنی میں ہونے والے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے لاہور سے براستہ استنبول جرمنی کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ایونٹ میں پاکستان سمیت ہالینڈ، بیلجئیم اور میزبان جرمنی کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس موقع پر ٹیم کے کپتان دلبر حسین کا کہنا تھا کہ ان کا اصل ہدف ورلڈ کپ کی تیاری ہے تاہم وہ ٹیم کی تیاریوں سے مطمئن ہیں۔قومی جونئیر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ٹاپ تھری ٹیموں سے کھیل کر کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافے کے ساتھ ساتھ سیکھنے کو بھی بہت کچھ ملے گا جبکہ کھلاڑی جیت کے لیے پر امید ہیں۔ پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کے 18 رکنی وفد میں 2 آفیشلز بھی شامل ہیں۔