اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,852FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ڈاکٹرعاصم حسین کیس میں نامزدمیئرکراچی وسیم اخترسمیت کئی رہنماءگرفتار، قادرپٹیل فرار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردوں کو پناہ دینے کے الزام میں کراچی کے نامزدمیئر وسیم اخترسمیت متحدہ قومی موومنٹ، پاک سرزمین پارٹی کے رہنماﺅں کو حراست میں لے لیاگیاجبکہ پیپلزپارٹی کے عبدالقادر پٹیل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے وسیم اختر، انیس قائم خانی ، رؤوف صدیقی اور عبدالقادر پٹیل نے انسداددہشتگردی کی عدالت سے رجوع کیاتھا لیکن عدالت نے کیس کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے عدالت کے دروازے بند کردیئے اور مزید نفری طلب کرلی گئی جبکہ عدالت کا فیصلہ آتے ہی پہلے سے باہر موجود عبدالقادر پٹیل کھسکنے میں کامیاب ہوگئے ۔ کمرہ عدالت میں موجود دیگر ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیاجبکہ وسیم اختر نے بھی عدالت سے باہر جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے روک لیا جس پر ان کی اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ عدالت نے درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے گئے ہیں کہ آپ لو گ سیاستدان ہیں ، مقدمات کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں ۔ وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج عدالت نے درخواستیں مسترد کیں جس پر احاطہ عدالت سے باہر ہی نہیں نکلنے دیاجارہا، فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے ، سپریم کورٹ بھی اس کا نوٹس لے ۔ دوسری طرف رؤوف صدیقی کاکہناتھاکہ سیاستدان ہیں تو کیا جیل جائیں ، تمام فیصلے پہلے سے طے شدہ تھے ، یہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے ۔