اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,810FansLike
10,002FollowersFollow
569,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اڑھائی سے تین روپے فی لٹرکمی متوقع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی منڈی میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے فی لٹر تک کمی متوقع ہے ۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اڑھائی سے تین روپے فی لٹر کمی متوقع ہے ، پٹرول کی فی لٹر قیمت میں ایک روپے تیس پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپے دس پیسے، لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اڑھائی روپے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں تین روپے اور مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میںایک روپے بیس پیسے کمی متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد مقامی منڈی میں بھی کمی متوقع ہے ، 30جولائی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کوارسال کی جائے گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔