اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,792FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پارلیمنٹ لاجزمیں ایک اور واردات، پیپلزپارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو کے فلیٹ میں نقب زنی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر سسی پلیجو کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں چور ان کے فلیٹ میں شیشے توڑ کرداخل ہوئے تاہم کچھ نہ ملنے پر وہ نامراد ہی لوٹ گئے۔اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز میں چوری کی ایک اور واردات کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینٹر سسی پلیجو کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ میں پہنچنے پر انہیں پتہ چلا کہ چوروں نے واردات کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے فلیٹ میں داخل ہونے کے بعد دیکھا تو بیڈروم کی کھڑکی زمین پر پڑی تھی جس کا شیشہ توڑ کر چور اندر داخل ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ بیڈ پر فائلیں بکھری ہوئی تھیں۔سسی پلیجو کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی بھی چیز کو ہاتھ لگانے سے پہلے پولیس کو اطلاع کردی تھی ، جس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ انہیں معلوم نہیں کہ چور کیا لے کر گئے ہیں تاہم انہیں کسی نقصان کا کوئی اندیشہ نہیں کیونکہ وہ اپنے فلیٹ میں نقدی اور زیور نہیں رکھتیں۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پارلیمنٹ لاجز میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کے فلیٹ میں بھی نقب زنی کی واردات ہوئی تھی جس میں چور غیر ملکی کرنسی اور دیگر سامان لے اڑے تھے۔