اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,241FansLike
10,002FollowersFollow
569,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نومولود سے متعلق 6 حیران کن اور دلچسپ حقائق

ایک نومولود بچے کو دیکھتے ہی ہم میں سے اکثر لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے۔ بچے کی معصومیت، اُس کی نازک جلد اور قدرت کا کمال دیکھ کر تمام ہی لوگ مسحور ہوجاتے ہیں، جبکہ والدین کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچے کی بہتر نگہداشت کے لیے کوئی بھی کسر نہ چھوڑیں۔ وہ بزرگوں سے ملنے والے مشوروں سے بھی مستفید ہوتے ہیں اور اگر پھر بھی کچھ کمی محسوس ہورہی ہو تو بازار سے کتابیں بھی خرید لے آتے ہیں۔ ہم آپ کو آج نومولود کے حوالے سے کچھ عجیب اور حیران کن حقائق بتانے جارہے ہیں جن کے بارے میں آج سے پہلے شاید آپ نے کبھی نہیں سنا ہوگا۔ تو آئیں اُن پر نظر ڈالتے ہیں۔ • جب بھی نومولود بچے روتے ہیں، آپ نے کبھی اُن کی آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھے ہوں گے۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ بچوں کے آنسو بننے میں 12 ہفتے لگتے ہیں۔ • دنیا میں آتے ہی بچہ ذائقے کی پہچان کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پھر چاہے کھانا میٹھا ہوا یا مصالحہ دار، لیکن ہاں نمک کا ذائقہ پہچاننے میں وقت لگتا ہے۔• نومولود کے گھٹنے پر اوپری حصہ نہیں ہوتا جنہیں حرف عام میں ”کیپ“ کہا جاتا ہے۔ اس حصے کو بننے میں ایک سال لگ جاتا ہے۔ • جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اُس کے جسم میں 300 ہڈیاں ہوتی ہیں لیکن جب وہ جوان ہوتا ہے تو ہڈیوں کی تعداد 206 تک گھٹ جاتی ہیں۔ اِس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جیسے جیسے بچہ بڑا ہورہا ہوتا ہے، جسم کی متعدد ہڈیاں ایک دوسرے سے جڑ جاتی ہیں اور یوں ہڈیوں کی تعداد کم ہوکر 206 تک پہنچ جاتی ہیں۔ • کئی نومولود پیدائش کے وقت بالوں کے حصار میں ہوتے ہیں جو عموماً کان اور کندھوں پر ہوتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ ختم ہوجاتے ہیں۔ جب نومولود بچہ دانی میں ہوتا ہے تو اِن بالوں کا بنیادی کام بچے کے جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول میں رکھنا ہوتا ہے۔ • نادر صورتوں میں نومولود چھاتی کے کلیوں کے دودھ کی تھوڑی مقدار پیدا کرسکتے ہیں اور یہ عمل لڑکوں اور لڑکیوں دونوں میں دیکھا جا سکتا ہے، تاہم اگر یہ اس کی پیدائش کے چند دنوں کے اندر اندر بند ہوجائے تو یہ مکمل طور پر ایک عام بات ہے۔