اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سلمان خان کے بیان پر تبصرہ انوشکا شرما کو مہنگا پڑ گیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کے بیان پر تبصرہ کرکے ان کی ناراضی مول لے لی ہے۔بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ انوشکا شرما نے فلم ’’سلطان‘‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا جب کہ دبنگ خان نے فلم میں پہلوان کا کردارادا کیا تھا جس سے متعلق بیان پر بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا تاہم گزشتہ دنوں سلو میاں کے بیان پر انوشکا کو تبصرہ کرنا مہنگا پڑگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما کا سلمان خان کے ’’زیادتی سے متاثرہ خاتون‘‘ کے بیان پر کہنا تھا کہ میں نے جب اس بیان کے بارے میں سنا تو مجھے یقین نہیں ہوا کیوں کہ سلمان سے مجھے ایسے کسی بیان کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نےکہا کہ میں سلمان کوزیادہ نہیں جانتی ان سے صرف پیشہ وارانہ تعلق ہے جب کہ بیان پر معافی کے بارے میں وہی حتمی فیصلہ کریں گے۔دوسری جانب سلمان خان نے انوشکا کے بیان پر سخت ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے انوشکا سے دوری اختیارکرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار نے تقریبات میں بھی ساتھی اداکارہ کو نظر انداز کرنا شروع کردیا ہے جس پر انوشکا بھی پریشان ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان سے ایک انٹرویو کے دوران جب پوچھا گیا کہ ’’سلطان‘‘ میں ان کا پہلوانوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ فلم میں کام کے دوران ان کی حالت زیادتی کا شکارعورت جیسی ہوگئی تھی کیونکہ فلم کے دوران 10 سے زائد پہلوان انہیں مختلف زاویوں سے اٹھا اٹھا کرپٹخ دیتے تھے اورہرپہلوان کا وزن 100 کلو سے زائد تھا۔