اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

’’رئیس‘‘کب ریلیزہوگی،ماہرہ اپنی پہلی بالی ووڈ فلم کیلیے پریشان

ممبئی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ’’رئیس‘‘ جس میں وہ بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کررہی ہیں پریشان ہیں کہ یہ فلم کب نمائش کے لیے پیش ہوگی ۔بھارت ویب سائٹ بالی ووڈ لائف کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم رئیس کو پہلے رواں سال عید پر ریلیز ہونا تھا تاہم انھوں نے اپنی فلم کی ریلیز ملتوی کردی اس وقت فلم کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ شاہ رخ نے فلم کا مکمل نہ ہونا بتایا تاہم تاہم کئی رپورٹس میں ایسا بھی کہا گیا کہ شاہ رخ نے سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ کے عید پر ریلیز ہونے کے باعث اپنی فلم کی تاریخ تبدیل کی۔دوسری جانب اداکارہ ماہرہ خان جو اس فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم جمانے کو تیار ہیں کے بارے میں سننے میں آیاہے کہ وہ فلم کی تاخیر سے ناخوش ہیں رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان کو بالی ووڈ میں کافی اچھی آفرز موصول ہورہی ہیں تاہم وہ ان میں سے کسی کو بھی سائن نہیں کر سکتیں جس کی وجہ اداکارہ کا فلم رئیس کے میکرز کے ساتھ کیا ہوا معاہدہ ہے اس معاہدے کے مطابق ماہرہ فلم کی ریلیز تک کسی اور پروجیکٹ کا حصہ نہیں بن سکتیں۔