اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پانامہ لیکس کی آڑ میں میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کو ٹارگٹ کرنا درست نہیں۔انعام اﷲ اپل

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن و سٹی نائب صدر انعام اﷲ اپل نے کہا کہ پانامہ لیکس کی آڑ میں میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کو ٹارگٹ کرنا درست نہیں ‘مختلف ادوار میں کرپشن کرنیوالے لوگ آج پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے علمبردار وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ٹارگٹ کر کے دراصل پاکستانی معیشت اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ لیکن ایسے عناصر یاد رکھیں پاکستان کیخلاف ہر قسم کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے مسلم لیگ کے کارکن کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرینگے ۔ انعام اﷲ اپل نے مزید کہا کہ ترقی مخالف عناصر کے دھرنوں سے ہی توانائی منصوبوں میں تاخیر ہوئی موجودہ حالات میں مخالفین پر بھی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملکی ترقی و خوشحالی کے مشن میں حکومت کا ساتھ دیں ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی کوششوں سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو معاشی طور پر ایشیاء کی بڑی قوت بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔