اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکا، 3 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) سریاب روڈ پر سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکے میں 8 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں قبائلی رہنما کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تاہم وہ اس میں محفوظ رہے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔ایس ایس پی آپریشن سید ندیم شاہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے سمینٹ کے پائپ میں رکھا گیا تھا اور ڈھائی سے 3 کلو بارودی مواد کا استعمال ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے کی ذد میں ایک رکشہ بھی آیا جب کہ رکشہ ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی گھروں اور دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ایس ایس پی آپریشن کے مطابق امدادی ٹیموں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال پہنچادیا گیا ہے جبکہ جائےوقوعہ کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر کےعلاقے کا سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے سریاب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دھماکے میں زخمی ہونے تمام افراد کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور زخمی افراد کے ساتھ علاقے کی سخت سیکیورٹی کی بھی ہدایت کی ۔