اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,699FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ پنجاب کی میونخ فائرنگ کی مذمت،بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں : شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جرمنی کے شہر میونخ کے شاپنگ سنٹر میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے فائرنگ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرنے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے اورزخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعاکی ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ غم کی اس گھڑ ی میں پاکستان اور پنجاب کے عوام جرمنی کے عوام کے ساتھ ہیں ۔ہماری تمام تر ہمدردیاں اس سانحہ میں ہلاک ہونیوالے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شاپنگ سنٹر میں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ۔