اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,699FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اے آئی جی عاشر حمید کا پوسٹ مارٹم مکمل ،نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اے آئی جی عاشر حمید کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عاشر حمید کے جسم پر گولی کا کوئی نشانہ نہیں تھا، فرانزک ٹیسٹ کے لئے نمونے لیبارٹری بجھوائیں گے جس کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی ۔تفصیلات کے مطابق اے آئی جی اسلام آباد عاشر حمید کا پوسٹ مارٹم پمز ہسپتال کے ڈاکٹر نصیر نے کیا، ان کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ(آج) ہفتہ تک مکمل ہو گی ۔ ترجمان پمز ڈاکٹر عائشہ کے مطابق عاشر حمید کے جسم پر گولی کا کوئی نشانہ نہیں تھا۔ فرانزک ٹیسٹ کے لئے نمونے لیبارٹری بجھوائیں گے جس کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی ۔دوسری طرف اے آئی جی عاشر حمید کی نماز جنازہ آج (ہفتہ)صبح ساڑھے دس بجے جوہر ٹاؤن لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے قریب حمید پارک میں ادا کی جائے گئی جبکہ تدفین میانی صاحب قبرستان میں 11بجے کی جائے گی ۔