اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,977FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جرمنی میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی ویڈیو سامنے آگئی

میونخ(نیوز ڈیسک) جرمنی کے شہر میونخ میں فائرنک کرنے والے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ اس ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی شاپنگ مال کے باہر آتا ہے اور معروف ریسٹورنٹ کے گیٹ کے باہر کھڑا ہو کر اچانک فائرنگ شروع کر دیتاہے۔ اس فائرنگ سے لوگوں میں خو ف و ہراس پھیل جاتا ہے اور لوگ اپنی جان بچانے کیلئے بھاگنا شروع کر دیتے ہیں ، حملہ آور مختلف اطراف میں یکے بعد دیگرے کئی فائر کرتا نظر آ رہا ہے جبکہ اس اچانک حملے سے بچنے کے لئے عورتیں اور مرد بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ دہشت گردوں کے اس حملے میں 15افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔جبکہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کیا ہوا ہے جبکہ دہشت گردی کے اس واقعہ سے نمٹنے کے لئے فوج کو بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔