اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کرپشن الزامات :عدالت نے اسد کھرل کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسد کھرل کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔ ان پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال کے مبینہ فرنٹ میں اسدکھرل کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ان پر کروڑوں روپے کرپشن کےالزامات ہیں ، اس کے علاوہ پولیس موبائل کو ٹکر مارنے ، کار سرکار میں مداخلت اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے حوالے سے بھی دو مقدمات درج ہیں ۔ عدالت نے ملزم کو چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیے ۔اس سے قبل آج اسد کھرل کو پیشی کیلئے بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا ۔ یاد رہے کہ اسد کھرل پر گزشتہ روز دو مقدمات درج کیے گئے تھے جس کے بعد انکی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی ۔ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ اسد کھرل کو شکار پورروڈ پر سنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا ۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اسد کھرل کو رینجرز اور پولیس کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔