اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اداکار و گلوکار علی ظفر ایوارڈ شو کی میزبانی کریں گے

لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکار و اداکارعلی ظفر ایوارڈ شو کی میزبانی کرینگے۔ اس سے پہلے وہ بھارت میں فلم فیر،اسٹارڈسٹ اور دیگربین الااقوامی ایوارڈ شوز کی میزبانی کرچکے ہیں لیکن اس مرتبہ وہ پڑوسی ملک کی بجائے اپنے ہی ملک میں ایک گرینڈ ایوارڈ کی میزبانی کرتے دکھائی دینگے۔اس سلسلہ میں علی ظفر نے کہا کہ شوبزکی دنیا میں اب بہترکام ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔ جہاں تک بات میزبانی کی ہے تویہ ایک بے حد مشکل کام ہے لیکن اس کونبھاتے ہوئے میں سمجھتاہوں کہ بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ کیونکہ لائیوشوکی میزبانی کے دوران جب کوئی اچھا پرفارم کرتا ہے تواس کوپبلک کا زبردست رسپانس ملتا ہے۔ میں نے بھی ایوارڈ شوکے لیے ابھی سے تیاری شروع کردی ہے جس کا مقصد شوکے شرکاء اورناظرین کوبہترتفریح فراہم کرنا ہے۔