اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی کا بے نظیربھٹو ٹراما سینٹرافتتاح کے بعد بھی فعال نہ ہوسکا

کراچی ـ(ویب ڈیسک) اربوں روپے کی لاگت سے بننے والا سول اسپتال میں بے نظیربھٹو ٹراما سینٹر مریضوں کے علاج کے لیے فعال نہ ہوسکا۔ کراچی میں سول اسپتال میں اربوں روپے کی لاگت سے بننے والا بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹرافتتاح کے 4 ماہ بعد بھی فعال نہ ہوسکا جہاں اب بھی ہو کا عالم ہیں۔ بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر کا سنگ بنیاد 2009 میں رکھا گیا جسے جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے ٹراما سینٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے لیکن اسے اب تک مریضوں کے فعال نہیں کیا جاسکا۔چھ سال کے طویل عرصے میں صرف 8 منزلیں ہی تیارہوسکیں جب کہ بقیہ کام سست روی کا شکارہے۔ ٹراما سینٹرمیں 500 بستر، 18 آپریشن تھیٹرزاورجدید طبی آلات موجودہیں جب کہ اسپتال کی عمارت پر ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ 23 دسمبر کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بے نظیر ٹراما سینٹر کا افتتاح کیا تھا۔